| الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی) |
اے میرے پیارے اسلامی بھائی!دنیااپنی رونق (یعنی چمک دمک )سے تجھ پرغالب نہ آجائے اورتجھے فتنے میں مبتلاء نہ کردے،۔۔۔۔۔۔ دنیاسے بچ اور آخرت کی طرف پوری توجہ رکھ ،۔۔۔۔۔۔کیونکہ اللہ تعالیٰ دنیا میں تیرے لئے (عمل کا) ضامن ہے لیکن آخرت میں تیرے عمل کا ضامن نہیں۔چنانچہ، (۱)اللہ عزوجل ارشادفرماتاہے:
وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُکُمْ وَ مَا تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۲۲﴾فَوَ رَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّہٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّکُمْ تَنۡطِقُوۡنَ ﴿۲۳﴾٪
ترجمہ کنزالایمان:اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے تو آسمان اور زمین کے رب کی قسم بے شک یہ قرآن حق ہے ویسی ہی زبان میں جو تم بولتے ہو ۔(پ26،الذریات:22،23)
(2) وَ ابْتَغِ فِیۡمَاۤ اٰتٰىکَ اللہُ الدَّارَ الْاٰخِرَۃَ وَ لَا تَنۡسَ نَصِیۡبَکَ مِنَ الدُّنْیَا
ترجمہ کنزالایمان:اور جو مال تجھے اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر طلب کراور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول۔(پ20،القصص:77)
چارباتیں لکھ دی جاتی ہیں:
حدیث پاک میں ہے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ ذیشان ہے:''تم میں سے ہرایک چالیس دن تک اپنی ماں کے پیٹ میں نطفہ کی صورت جمع