Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
18 - 82
عبادات سے جی چراتے ہیں،۔۔۔۔۔۔اور اگر وہ عقلمندی اور ہوش سے کام لیتے تو ضروراللہ عزوجل پرکامل ایمان رکھتے،۔۔۔۔۔۔ مجاہدہ نفس کرتے ،۔۔۔۔۔۔اوردنیا وآخرت کی بھلائیاں پانے کے لئے ایمان والوں سے دوستی اور دین کے دشمنوں کی مخالفت کرتے۔

    غورکیجئے ! کہ حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے مبارک فرمان کے سامنے دنیا کی کیا قیمت ہے ۔۔۔۔۔۔؟چنانچہ،اللہ کے محبوب،دانائے غیوب، منزہ عن العیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّمَ نے ارشادفرمایا:'' جنت میں کوڑا (ہنٹر،دُرَّہ) رکھنے کی جگہ دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے بہتر ہے ۔
(صحیح البخاری،کتاب الجھاد،باب فضل رباط یوم فی سبیل اللہ ،الحدیث:۲۸۹۲،ص۲۳۳)
میرے پیارے اسلامی بھائی!
    بغیرکسی نیک ارادے کے ،محض مال کی کثرت اور لمبی عمر کی حرص نہ کر۔۔۔۔۔۔ کیونکہ مسلسل گناہوں میں بسر کی گئی طویل عمر کوئی فائدہ نہیں دیتی جیساکہ اللہ عزوجل کی اطاعت والے کاموں میں خرچ کئے بغیر مال کی کثرت کوئی نفع نہیں دیتی، ۔۔۔۔۔۔ہاں! لمبی عمر کا طاعتِ الٰہی عزوجل میں گزارنا ضرورنفع دے گا اوربھلائی کے کاموں میں خرچ کی جائے تودولت کی کثرت بھی نفع دیتی ہے ،۔۔۔۔۔۔ جبکہ عمرکالمباہونااورمال کی کثرت اس وقت مذموم ہے جب ان دونوں کونیکی کے کاموں میں صرف نہ کیاجائے ،۔۔۔۔۔۔اسی وجہ سے اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمنے اپنے خطبات میں ان دونوں کی مذمت فرمائی ہے۔چنانچہ،
Flag Counter