عَرَب اَمارات میں امیرِ اَہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی خدمت میں رہنے والے اسلامی بھائی نے بتایا کہ ایک بار جب باورچی خانہ میں جانا ہُوا تو وہاں ایک قدآور خوفناک چھپکلی پر نظر پڑی۔ چُھپکلیاں تو بارہا دیکھنے کا موقع ملا تھا مگر ایسی خوفناک چھپکلی پہلی ہی بار دیکھی تھی۔ خیر کچھ دیر تو ہمت کرکے کام کرتا رہا مگر جب خوف زیادہ محسوس ہوا تو بارگاہِ مرشِدِی میں سارا معاملہ عرض کیا۔ غیر متوقع طور پر امیرِ اَہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ جواب دینے کے بجائے باورچی خانہ کی طرف تشریف لے گئے۔ اس چھپکلی کو دیکھا اور فرمانے لگے اسے ماریئے گا مت، بلکہ اسے کسی طرح پکڑ لیں۔ پھر آپ کے بتائے ہُوئے طریقے سے اسے پکڑ لیا تو امیرِ اَہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے فرمایا اسے کسی ویران جگہ میں چھوڑ آؤ۔آخر لے جاکر اس خوفناک چھپکلی کو جو غالباً کوئی جِنّ تھا، چھوڑ آیا۔ دوسرے دن صبح میں باورچی خانہ میں داخل ہوا تو میری نظر جیسے ہی کھڑکی پر پڑی تو میں چونک گیا کہ جس