حضرت علامہ عَینی رحمۃُ اللہ علیہ نے قرآنِ پاک اور احادیثِ مبارَکہ اور آثا ر میں غور و فکر کرکے جِنّات کی مزید اَقسام بیان فرمائی ہیں۔
(۱)غول یا عِفْریت: یہ سب سے خطرناک اور خبیث جنّ ہے ،کسی سے مانوس نہیں ہوتا۔ جنگلات میں رہتا ہے عُمُوماً مسافِروں کو دکھائی دیتاہے اور انہیں راستے سے بھٹکاتا ہے۔(۲) عذار:یہ مصر اور یَمَن میں پایاجاتا ہے اسے دیکھتے ہی انسان بے ہوش ہوجاتا ہے۔(۳)ولہان:سَمُنْدر کے اوپر جَزیروں میں رہتا ہے اس کی شَکْل ایسی ہے جیسے انسان شُتر مرغ پر سَوار ہو۔ جوانسان جَزیروں میں جاپڑتے ہیں اُنہیں کھالیتاہے۔(۴)شق:یہ انسان کے آدھے قد کے برابر ہوتا ہے سفر میں ظاہِر ہوتا ہے۔(۵)بعض جِنّات انسانوں سے مانوس ہوتے ہیں اور انہیں ایذا نہیں پہنچاتے۔(۶)بعض جِنّات کنواری لڑکیوں کو اُٹھا لے جا تے