Brailvi Books

عطّاری جن کا غسلِ میت
10 - 21
خوفناک چھپکلی کو ویرانے میں چھوڑنے کی ترکیب بنادی گئی تھی وہ کھڑکی سے جھانک رہی ہے۔ غور سے دیکھا تو یہ وہ چھپکلی نہیں تھی بلکہ اس کی طرح کی کوئی اور چھپکلی تھی۔ شاید اس کی تلاش میں آئی تھی۔ مگر اسے اندر آنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی۔ بس سر اٹھا کر اند ر جھانک رہی تھی۔جب امیرِ اَہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے عرض کی گئی تو آپ نے فرمایا فُلاں فُلاں تعویذ بناکر کھڑکی میں لگادیں۔ ایسا ہی کیا گیا جس کی بَرَکت سے وہ دوسری چھپکلی بھی وہاں سے غائب ہوگئی۔
 (3) چُھپکلی غائب
    شہزادہ عطار حاجی ابو اسید احمد عبید الرضا مدظلہ العالی نے ایک بار ارشاد فرمایا کہ میں نے ایک روز کمرے میں چھپکلی دیکھ کر اسے مارنا چاہا تو حیرت انگیز طور پر وہ غائب ہوگئی، جب کہ کمرہ پورا خالی تھا، کوئی ایسی جگہ نہیں تھی کہ اس کے پیچھے چُھپا جاسکے۔

    اتنے میں امیرِ اَہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ تشریف لے آئے میں نے ان سے سارا معاملہ عرض کیا تو آپ نے فرمایا ہوسکتا ہے کوئی جِنّ ہو، لہٰذا اسے نہیں مارنا۔ میں نے دل میں ارادہ کرلیا کہ اب یہ نظر آئی تو اسے نہیں ماروں گا۔ ابھی میں
Flag Counter