میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے دلچسپ معلوماتی رسالے'' جِنّات کی حِکایات'' میں تحریر فرماتے ہیں، جِنّات آگ سے پیدا کئے گئے ہیں۔ یہ انسان کی طرح عاقِل اور اَرواح و اَجسام والے ہیں ان میں توالُد و تَناسُل (یعنی اولاد پیدا ہونااور نَسْل چلنا) ہوتا ہے، کھاتے پیتے جیتے مرتے ہیں۔ ''بہارِ شریعت'' میں ہے،''جِنّات کے وُجود کا انکار یا بدی کی قُوّت کا نام جِنّ یا شیطٰن رکھنا کُفْر ہے''۔جو لوگ مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوُجُود جِنّات کے وُجُود کا انکار کردیتے ہیں ان کی خدمت میں عرض ہے کہ قرآنِ پاک میں تقریباً چھبّیس(۲۶) مَقامات پر جِنّات کا تذکرہ ہے اور ایک پوری سُورت کا نام ہی''سُورۃ الجِنّ''ہے ۔سورئہ رَحْمٰن میں ارشاد ہوتا ہے،