Brailvi Books

عطّاری جن کا غسلِ میت
14 - 21
ہوگیا اورکہنے لگا،مجھے اپنا مرید بھی بنالیں۔ پھر وہ امیرِ اَہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے ہاتھ پر مُرید ہوکر عطاری بن گیا اور چلے جانے کا وعدہ بھی کرلیا۔

     اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یوں ہمیں اس خوفناک صورتحال سے نَجَات ملی اور بھائی کی طبیعت بھی بالکل دُرُست ہوگئی ،بہرحال وقتی طور پر گھر میں اَمْن قائم ہوگیا اور اہل خانہ نے سکھ کا سانس لیا۔ اگلے دن رات کے آخری پَہر ایک انتہائی خوفناک چیخ کی آواز سے سب گھر والوں کی آنکھ کھل گئی۔دیکھا تو بڑے بھائی بستر پر بیٹھے تھے اور ان کا پورا جسم بُری طرح کانپ رہا تھا۔انہوں نے انتہائی خوف کے عالم میں بتایا کہ ابھی میں نے بہت ہی بھیانک خواب دیکھا کہ خوفناک شکلوں والے جِنّات کا ایک ٹولہ بڑی تیزی کے ساتھ چلا آرہا ہے جوانتہائی غضبناک ہیں اور انتقام لینے کے ارادے سے بڑھ رہے ہیں،آگے آگے جو جِنّ چل رہا تھا وہ مُغَلَّظات بک رہا تھااور کہہ رہا تھا کہ تمہارے سارے گھر والوں کو ختْم کردوں گا۔ تمہارے الیاس قادری (دامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالیہ) کو بھی دیکھ لوں گا۔ بدھ کو عصْر کے بعد میں پہنچوں گا،تم میں سے کسی کوبھی نہیں چھوڑوں گا۔

یہ سن کر تمام اَہلِ خانہ خوفزدہ ہوگئے۔ منگل کادن جیسے تیسے گزر گیا۔ گھر والے