Brailvi Books

عطّاری جن کا غسلِ میت
11 - 21
نے اسے نہ مارنے کا سوچا ہی تھا کہ مجھے وہ سامنے دیوار پر نظر آگئی۔
صلّوا علٰی الْحبيب! صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
 (4) خوفْناک جِنّات کی ہَلاکت
    سطورِ ذیل میں پیش کیا جانے والا واقِعہ لیاقت آباد (باب المدینہ کراچی)کے ایک اسلامی بھائی نے سنایا جو خود اس ایمان افروز واقعے کے چشم دید گواہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے مراسم ایک ایسے اسلامی بھائی سے قائم ہوگئے جن کا گھرانا سرحد یا کشمیر سے تعلق رکھتا تھا۔ان لوگوں کے آپس میں جائیداد کے جھگڑوں کے باعث سخت خاندانی دشمنیاں تھیں۔ اُن کے کہنے کے مطابق اُن کے مخالف رشتے داروں نے عاملین کے ذریعے ان پر کالاجادو کرواکرکچھ غیر مسلم سرکش جنّات ان پر مسلَّط کروادئہے تھے،جو انہیں مختلف انداز سے تنگ کرتے۔ بالآخر وہ اپنا آبائی شہر چھوڑ کر لیاقت آباد میں آبسے ،مگر عملیّات کے ذریعے ہونے والے سلسلے یوں ہی جاری رہے۔ان پر سخْت مصائب آئے، بِالخُصوص سب سے چھوٹے بھائی پر غیر مسلم جنّ ظاہر ہوتا اوراذیّت دینے کے ساتھ دھمکیاں دیتا۔
Flag Counter