Brailvi Books

اسلحے کا سوداگر
28 - 32
 بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے گناہوں بھری زندگی گزاررہا تھا۔دنیا کی محبت اور پیسوں کی لالچ نے مجھے اندھا کررکھا تھا۔میں فکر آخرت سے غافل ہوکر اپنے ایامِ حیات برباد کرہا تھا مزید بُرے دوستوں کی صحبت بدنے مجھے چور ی جیسے گناہ کا عادی بنا دیاتھا،اس عادت بد کی وجہ سے لوگوں کی نظروں سے گر چکا تھا مجھے نفرت وحقارت سے دیکھا جا تا مگر مجھے اس کا کچھ احساس نہیں تھا،یوں میرے شب و روز چوریاں کرنے اوردیگر برائیوں میں گزرتے تھے۔ اگر مجھے کوئی سمجھاتاتومیں اس کی ایک نہ سنتا بلکہ میں اپنی موج مستی میں گم رہتا آہ ! اسی طرح گناہوں بھری زندگی گزر رہی تھی۔قسمت اچھی تھی کہ دعوت اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول میسر آگیا سبب کچھ اس طرح بنا کہ ایک دن میں نے دیکھا کہ میرا ایک دوست جو کل تک چوریاں کرتا تھاوہ آج دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہے جس کی بر کت سے بری حرکات چھوڑ چکا ہے اور عاشقانِ رسول کے ساتھ صلوٰۃ وسنّت کے مطابق زندگی بسر کر رہا ہے  اوراس پر بھی دعوتِ اسلامی کا مدنی رنگ چڑھتاجا رہا ہے ۔اس کے بعدمیں بھی اس کے ساتھ اجتماعات میں شرکت کرنے لگا پھر ایک اسلامی بھائی نے مجھ پر انفرادی کوشش کرکے رمضانُ المبارک کے آخری عشر ے میں اعتکا ف کرنے کا ذہن بنایا تو میں اعتکاف میں