علاج کروایا مگر خاطر خواہ فائدہ نظر نہ آیا نیزادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اب میرا معدہ بھی خراب رہنے لگا۔پھر میری ملاقات ایک اسلامی بھائی سے ہوئی تو انھوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کی اور رمضان المبارک میں اعتکاف میں بیٹھنے کی ترغیب دلائی تومیرا ذہن بن گیااور میں رمضانُ المبارک کے آخری عشرہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھ گیا۔عاشقان رسول کی صحبت میں ایک قلبی سکون کا احساس ہوا ۔ اعتکاف کے دوران میں نے ایک اسلامی بھائی سے دم کروایاجس کی بَرَکت سے میرا مرض ایسا غائب ہوا جیسے تھا ہی نہیں مزیدمیں نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اجتماعی اعتکاف کی بَرَکت سے اپنے سر پر عمامہ سجالیا اور چہرے پرسنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی سجالی اور خودکو مدنی لباس پہننے کا عادی بنالیا ۔پہلے میری حالت یہ تھی کہ دن چڑھے تک سویا پڑا رہتا تھالیکن اب اعتکاف کی بَرَکت سے میں صبح جلداٹھ کر صدائے مدینہ لگا کردوسرے لوگوں کوبھی نماز فجر کیلئے جگاتا ہوں۔پہلے فلمیں ڈرامے دیکھنا گانے باجے سننا میرا محبوب مشغلہ تھا لیکن اب میں نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّتمام گناہوں کو چھوڑ کر نیکیوں سے رشتہ جوڑ لیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{ 14}چور کی توبہ
باب المدینہ( کراچی،پاکستان)کے علاقے کورنگی نمبر 2 کے اسلامی