Brailvi Books

اسلحے کا سوداگر
29 - 32
بیٹھ گیا ۔جہاں میں نے نماز،وضو،غسل کے مسائل پاکی نا پاکی کے مسائل سیکھے اور امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہکا پُرسوزبیان’’ پل صراط کی دہشت‘‘ سناتو دل میں خوف ِخدا کا غلبہ ہو گیااور پل صراط کے خوفناک مناظر میری نظروں میں گھومنے لگے لہذااس کی دہشتوں اور ہولناکیوں سے بچنے کے لیے میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگا ہ میں اشکباری کرتے ہوئے اپنے سابقہ گناہوں سے پکی سچی توبہ کی اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لیے دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا، نمازِپنجگانہ کے ساتھ ساتھ نمازتہجدبھی ادا کرنے لگا ۔سنّتوں بھرے اعتکاف کی بَرَکت سے دل میں قراٰن پاک پڑھنے کا شو ق پیدا ہوا تومیں نے مدرسۃ المدینہ برائے بالغان میں داخلہ لے لیا جہاں میں نے قراٰن پاک صحیح مخارج کیساتھ پڑھنا سیکھ لیا۔یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّمدنی ماحول نے میری زندگی یکسر بدل دی۔تادم تحریر مدنی انعامات کے ذمہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کامدنی کام کر رہا ہوں۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۲۸ رجب المرجب ۱۴۳۴ھ بمطابق 08جون 2013 ء