Brailvi Books

اسلحے کا سوداگر
26 - 32
{ 12}قفلِ مدینہ کی بَرَکت
	باب الاسلام(سندھ) میر پور خاص کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں نے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں اجتماعی اعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل کی جس میں شیخِ طریقت امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے سنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات میں پیٹ کا قفل مدینہ لگانے کاذہن دیا۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہکے دیئے ہوئے مدنی پھولوں نے میرے خیالات کو مہکا کر رکھ دیا چنانچہ میں نے قفل مدینہ لگا ناشروع کردیا۔جس کی برکتوں کا ہاتھوں ہاتھ ظہور ہوناشروع ہوگیا،ابھی تقریبا چار دن ہی گزرے تھے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ َ  مسوڑھوں سے خون آنا بند ہو گیااورمنہ کی بو بھی ختم ہوگئی نیز پیشاب کے قطروں کی بیماری سے بھی نجات ملی اوراس کے علاوہ پیٹ کی دیگر بیماریاں بھی دور ہوگئیں۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{ 13}معدہ کی تکلیف سے نجات
	مدینۃ الاولیاء(ملتان،پنجاب،پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں کافی عرصہ سے ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلاتھا،درد کی شدّت سے میں اکثر بے چین رہتاتھا۔میں نے تقریباً ایک سال تک کئی ڈاکٹروں سے