سے آہستہ آہستہ ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا پھر انھوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کرناشروع کی تو ان کا حسنِ اخلاق بلند کرداراور شیرینی سے تر بتر الفاظ میرے دل میں جگہ بنانے لگے جس کے نتیجے میں مدنی ماحول کے قریب ہونے لگا ۔2005 ء میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل کی توعاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے میرے عقائد بھی درست ہوگئے اورمیری دینی معلومات میں بھی ڈھیروں ڈھیر اضافہ ہوا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول میں اعتکاف کی بَرَکت سے میں گناہوں بھری زندگی ترک کرکے بد عقیدہ لوگوں کی صحبت سے کنارہ کشی اختیا ر کر کے اپنے خالی دامن میں نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرنے کیلئے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ۔اسی مدنی ماحول کا فیضان تھا کہ میں نے 2008 ء میں دعوتِ اسلامی کے سندھ سطح کے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی جس کی بَرَکت سے مجھے ایک مرض سے چھٹکارا ملا۔تادمِ تحیر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اپنے علاقے کی مسجد میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے جذبے کے تحت درسِ فیضانِ سنّت دینے کی سعادت حا صل کررہا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد