Brailvi Books

اسلحے کا سوداگر
24 - 32
تھیں۔ دورانِ اعتکاف میں نے اپنے ربّعَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں خوب رو رو کراپنی بیماری سے صحّت یابی کی دعائیں کیں۔بس وہ قبولیّت کی گھڑیاں تھیں میری دعاؤں کو بھی قبولیت کا شرف حاصل ہو گیا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّمجھے اعتکاف کی بَرَکت سے سانس کی تکلیف سے نجات مل گئی۔یہ سب قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتیں ہیں کہ جہاں دکھیاروں کے دکھ کا دَرماں ہوتا ہے۔ یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں اعتکاف کی بَرَکت سے صحّت کی دولت سے بہرہ مند ہوکر خوشی خوشی گھرلوٹا۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{ 11}بدعقیدگی سے توبہ
	شجاع آباد(مدینۃ الاولیا،ملتان ) کے ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے تربیتی اعتکاف میں حاصل ہونے والی برکات کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے میرا بد مذہبوں و بدعقیدہ لوگوں  کی صحبت میں بیٹھنے کا معمول تھاجن کی صحبت بد کی بدولت میرے عقائد میں بھی دن بدن بگاڑ پیدا ہوتاجارہا تھا۔اسی دوران خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی کی میٹھی نظر مجھ پر پڑ گئی۔ان