کی اورآیندہ گناہوں سے دور رہنے اوراپنی بقیہ زندگی احکام شرعیہ اور سنن نبویّہ کے مطابق گزارنے کی نیّت کرلی اور چہرے پر داڑھی شریف ،سر پر زلفیں اور عمامہ شریف کا تاج سجانے کی بھی پختہ نیت کی سعادت حاصل کی۔اللہ تعالیٰ مجھے گناہوں سے محفوظ رکھے اور نیکیوں پر استقامت عطا فرمائے ۔
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{ 10}قبولیت کی گھڑیاں
ڈیرہ مراد جمالی(صوبہ بلوچستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لبّ لباب کچھ اس طرح ہے کہ میں سانس کی تکلیف میں مبتلا تھاجس کا میں نے بہت علاج کروایا لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا۔میری اس بیماری کے سبب میں اور میرے اہلِ خانہ بہت پریشان تھے کیونکہ ایک خطیر رقم میرے علاج معالجہ پر صرف ہورہی تھی مگر کچھ خاطر خواہ افاقہ نہیں ہورہا تھا ۔پھر رمضانُ المبارک کاماہ مقدس تشریف لایا اور خوش قسمتی سے مجھے اعتکاف میں بیٹھنے کا شوق پیدا ہوا ،چنانچہ میں اپنے شوق کی پیاس بجھانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ اعتکاف میں بیٹھ گیا، جہاں مُعتَکِفِین پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں چھما چھم برس رہی