روضہ انور کا دیدار بھی نصیب ہوگیا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{ 9}زندگی میں تبدیلی آنے لگی
مدینۃ الاولیائ(ملتان،پنجاب،پاکستان) کی تحصیل جلالپورکے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل ایامِ حیات گناہوں میں بسر ہورہے تھے ۔فلمیں ڈرامے دیکھنا،غیبت کرنا،بد نگاہی کرنا اوراس طرح کے دیگر معاصی میں مشغول رہنا میرے نفسِ اَمّارَہ کی غذابن چکا تھا۔پھر خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جانے کی سعادت نصیب ہونے لگی جس کی بَرَکت سے رفتہ رفتہ میرے اندازِ زندگی میں تبدیلی آنے لگی،برائیوں سے بچنے کا ذہن بنا پھر مزید برکتیں حاصل کرنے کے لئے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 30روزہ سنّتوں بھرے اعتکاف میں حاضر ہوگیا،یہاں کی پاکیزہ فضاؤں میں رہ کر عاشقانِ رسول کے درمیان بسر ہونے والے ان بابر کت لمحات نے میرے قلب و ذہن کو بہت پاکیزگی بخشی ،اس کے بعد مجھے گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت ہونے لگی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں نے صدقِ دل سے ا پنے گناہوں سے توبہ