Brailvi Books

اسلحے کا سوداگر
19 - 32
 کے آخری عشرہ کے اعتکا ف کی برکتیں لوٹنے کی خواہش پیدا ہوئی ،میری خوش نصیبی کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعی اعتکا ف میں شرکت کی سعادت نصیب ہوگئی کچھ عرصہ پہلے میرے چہرے پر داڑھی شریف تھی لیکن بدقسمتی سے شیطان کے بہکاوے میں آکر میں نے اس عظیم سنّت سے اپنے چہرے کو محروم کرلیا تھا۔اعتکاف کی بَرَکت سے مجھے پھر سے اس سنّت مبارک پر عمل کی سعادت نصیب ہو گئی ۔یوں پھر سے میرا چہرہ داڑھی شریف کے نور سے پُر نور ہوگیا ۔اس کے علاوہ اجتماعی اعتکاف میں نمازکے بہت سارے مسائل، نماز ادا کرنے کا طریقہ،وضو غسل کے فرائض ومسائل اوران  کاسنت طریقہ ،میّت کو غُسل دینے کا طریقہ،دعائے قنوت اوردیگر بہت ساری دعائیں بھی یاد کرنے کاموقع ملا۔مزید اسلامی بھائیوں کی شفقت،حسنِ اخلاق، سنّتوں بھرے بیانات سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقوں اوربالخصوص افطار کے وقت دل ہلادینے والی پُر سوز مناجات نے مجھے ایک نئی روحانی لذّت سے آشنا کیا نیزاسلامی بھائیوں کے ذریعیشیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلالمحمدالیاس عطار قادری رَضَوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ کے پیارے پیارے اوصاف سن کر میں جان گیا کہ یہی وہ مرد ِقلندر ہیں جن کی مجھے تلاش تھی چنانچہ یوں میں نے خود کوغلامیٔ عطار میں دے دیا اور