Brailvi Books

اسلحے کا سوداگر
18 - 32
محبت ہونے لگی نیز میری تکلیف میں بھی کا فی حد تک افاقہ ہوا تیس دن پورے ہونے کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  میں عید والے دن ہی تین دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا ۔قافلے میں خوب رو رو کرمیں نے اپنی بیماری سے شفایابی کیلئے دعائیں مانگیں۔جب مدنی قافلے سے واپس لوٹا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میری تکلیف حیرت انگیز طور پر ختم ہوچکی تھی یوں اس مدنی ماحول میں اعتکاف اور مدنی قافلے میں سفر کی بَرَکت سے صرف مجھے گناہوں کے مرض سے ہی نہیں بلکہ جسمانی امراض سے بھی نجات مل گئی۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 { 7}مرشدِ کامل کی تلاش
	سردار آباد(فیصل آباد) کے ایک اسلامی بھائی کی زندگی میں کس طرح بہار آئی!ان کے مکتوب کا خلاصہ ہے کہ میں گناہوں کے دلدل میں دھنسا ہوا تھا مگر دل میں خواہش تھی کہ ان گناہوں سے پیچھا چھڑا کر نیکیوں بھری راہ اختیار کروں۔اس مقصدکے حصول کیلئے مرشدِ کامل کی تلاش میں تھا جس کی رہنمائی میں رہ کر اپنی اصلاح کرسکوں ،میری اس تلاش کا سفر کچھ یوں اختتام پذیر ہوا کہ جب رمضانُ المبارک کابرکتوں اور رحمتوں بھرا مہینہ تشریف لایا تومجھے بھی اس