Brailvi Books

اسلحے کا سوداگر
15 - 32
نہیں کیا تھا لیکن بعد میں حلقوں میں سکھائے جانے والے نماز،وضو،غسل وغیرہ کے فرائض ومسائل نیزمبلِّغین اسلامی بھائیوں کے سنّتوں بھرے بیانا ت اورافطار کے وقت مانگی جانی والی پُرسوز مناجات نے میرے دل میں مدنی انقلاب برپا کر دیا پھر اس سنّتوں بھرے مدنی ماحول میں دل لگنے لگا خصوصاً طاق راتوں میں صلوٰۃالتسبیح کی ادائیگی اور ستائیسویں شب میں اجتماعِ ذکر و نعت میں رو رو کر مانگی جانے والی دعا ؤں کی بر کت سے میرا دل چوٹ کھا گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّمیں نے داڑھی شریف سجانے ،ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نمازِ پنجگانہ پابندی سے ادا کرنے کی نیّت کرلی ۔اعتکاف کے بعد میں نے عیدوالے دن ہی عاشقانِ رسو ل کے ہمراہ  مدنی قافلے میں سفر کیاجہاں ہماری بہت اچھی تربیت ہوئی اوربہت سارے دینی احکام اور ڈھیروں سنّتیں سیکھنے کو ملیں ،اعتکاف اور مدنی قافلے میں مانگی جانے والی دعاؤں کی بَرَکت سے مجھے پیپروں میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل ہوئی پھر مدینۃالاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ جہاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران ابوحامدحاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہ البَارِی کا انقلابی بیان ’ ’سود کی نحوست‘‘سنا تو خوفِ خدا کے سبب میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے میں نے بینک کی نوکری چھوڑ نے کاپُختہ ارادہ کر لیا اورپھراجتماع