Brailvi Books

اسلحے کا سوداگر
16 - 32
 سے واپسی پرمیں نے بینک کی نوکری چھوڑدی اور بڑے بھائی کے ساتھ بیگ وغیرہ سیل کرنے کا کام شروع کردیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس ماحول کی بَرَکت سے مجھ میں دن بدن مثبت تبدیلیاں رونما ہونے لگیں پھرمیں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں دو سال مسلسل اعتکاف کی سعادت حاصل کی جس کی بَرَکت سے میں مکمل طور پردعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا،میں نے چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی شریف سجالی اور سرپر عمامے شریف کا تاج بھی سجالیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں اعتکاف کرنے کی بدولت مجھے فکر آخرت نصیب ہوئی اور میرے اُجڑے گلشن میں بہار آگئی۔تادم تحریردعوت ِاسلامی کے تحت ہونے والے41دن کے مدنی قافلہ کورس میں شریک ہوں اورعلاقائی مشاورت کا ذمہ دار ہونے کی حیثیّت سے علاقے میں مدنی کاموں کی دھومیں مچارہا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{ 6}امراض سے نجات
	بابُ الاسلام(سندھ) کے  شہر میرپورخاص کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے میں