Brailvi Books

اسلحے کا سوداگر
12 - 32
 فرمائے جلوہ فرما ہیں ، اس مبارک خواب کی بَرَکت سے میرے دل میں مزید دعوتِ اسلامی کی محبت گھر کر گئی،اس طرح میں نے بھی سرپر سبز عمامے کا تاج سجا لیا اور اپنی دنیا وآخرت سنوارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{ 4}روزگار کیسے ملا؟ 
	باب المدینہ (کراچی) کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بَرَکت سے میری مرجھائی ہوئی زندگی مدینے کے سدا بہار پھولوں کی مانند مسکرانے لگی میں جب تک اس ماحول سے دور تھا میرے شب وروزبڑی مشکلات اور پریشانیوں میں بسر ہورہے تھے ،ہواکچھ اس طرح تھاکہ میں بہت زیادہ بیمار اوربے روزگار ہوگیاتھا۔جس کی وجہ سے میری پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا تھا یقینا ہرحَسَّاس شخص میری اس کیفیت کو سمجھ سکتا ہے کہ میں کس قدرذہنی دباؤکا شکارہو چکا تھا۔پھرمجھ گنہگار پر اللہ تعالیٰ کا کچھ ایساکرم ہوا کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوگئی ۔دورانِ گفتگو میں نے انھیں اپنی ساری