Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
97 - 303
تربیتِ نفس
میرے اسلامی بھائیو! 

    جب ہمارا سفرآخرت طے ہے توہمیں زیب نہیں دیتا کہ ایسی جگہ سے دل لگائیں جو ہمارا(مستقل)ٹھکانا نہیں ہے ۔سال (گویا کہ )منزلیں ہیں ،مہینے مرحلے ہیں، اور دن مِیل ہیں ،ہماری ہر سانس آخرت کی جانب ایک قد م ہے، نافرمانیاں ڈاکوہیں، جنت نفع ہے اور جہنم نقصان ہے۔
     اپنے مستقل ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے ہمیں چھ مختلف سفر درپیش ہیں، پہلاسفر: مٹی سے خمیر بننے تک ،دوسرا سفر: پیٹھ سے رحم تک ،تیسرا سفر: رحم سے زمین کی پیٹھ پر آنے تک ،چوتھا سفر: سطح زمین سے قبر تک، پانچواں سفر: قبر سے میدان محشر تک ، چھٹا سفر:میدا ن محشر سے جائے رہائش تک ، جو جنت ہوگی یا پھرجہنم ،۔۔۔۔۔۔ آہ!ہم نے نصف راستہ تو طے کرلیا مگر مشکل تر ین سفر ابھی باقی ہے ۔

    اے رنج والم میں چیخنے چلانے والے ! حیلہ بازی دوسروں کے لئے رہنے دے ، فائدے میں رہے گا ،۔۔۔۔۔۔تُو راحت و آرام میں اضافہ چاہتاہے اور گزشتہ عبرت ناک باتوں کو بھول رہا ہے،۔۔۔۔۔۔ اگر تُو اللہ عزوجل کی بارگاہ میں رجوع کرتا تو وہ جلد ہی تیرے مصائب وآلام دور فرمادیتا ۔
انسان کے چھ سفر
Flag Counter