Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
96 - 303
 درجے کو بلند فرما کر مجھے خاتَمُ المُرْسلین،رَحمۃٌللّعالَمِین،مَحبوبِ ربُّ العالَمِین عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب میں جگہ عطا فرمادی ۔''میں نے پوچھا کہ ''بیٹا! میں نے تیری وفات کے وقت تجھ سے جو کچھ سنا تھا وہ کیا تھا ؟'' اس نے کہا کہ'' امی جان ! ہاتف غیب سے مجھے آواز آئی تھی کہ'' اے عمران ! اللہ عزوجل کی طر ف بلانے والے کی دعوت قبول کرو تو میں نے اس کی دعوت پر اپنے رب عزوجل کو لبیک کہاتھا ۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)