ترجمۂ کنز الایمان :خبردو میرے بندوں کو کہ بے شک میں ہی ہوں بخشنے والا مہربان اور میرا ہی عذاب درد ناک عذاب ہے۔(پ4، الحجر :49 ۔ 50)
پھر اس بچے نے رونا شروع کردیا اور پکارتا رہا:'' اگر قیامت کے دن میں اللہ عزوجل کے عذاب سے نجات نہ پاسکا تو ہلاکت ہی ہلاکت ہے۔'' وہ مسلسل روتا رہا حتی کہ بے ہوش ہوکر زمین پر گرپڑا ۔ اس کی ماں نے قریب آکر اسے ہاتھ سے ٹٹولا تو وہ فو ت ہوچکا تھا (اللہ عزوجل اس پر رحم فرمائے )۔وہ عورت رونے لگ گئی اور کہنے لگی: ''اے ضیغم ! اے اپنے مولا عزوجل کی محبت کے شہید،'' وہ یہی کہتی رہی یہاں تک کہ اس نے ایک چیخ ماری اور زمین پر گر گئی ۔
حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں:'' میں نے اس عورت کو ہلایا تو وہ بھی اللہ عزوجل کو پیاری ہوچکی تھی ۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)