سے ہے تاکہ اُردُوخواں طبقہ بھی ان کتب میں موجودوعظ ونصیحت کے انمول موتیوں سے اپنا دامن بھر سکے ۔اس کام کے لئے تراجمِ کتب کے نام سے باقاعدہ ایک شعبہ قائم ہے ۔تاحال درجِ ذیل کتب ورسائل کا ترجمہ شائع ہوچکا ہے: (یہ تراجم مکتبۃ المدینہ سے ھدیّۃً حاصل کئے جاسکتے ہیں)
(1) جنت میں لے جانے والے اعمال( اَلْمَتْجَرُ الرَّابِحُ فِیْ ثَوَابِ الْعَمَلِ الصَّالِحِ )(کل صفحات:۷۴۳ )
(2) شاہراہ اولیاء(مِنْہَا جُ الْعَارِفِیْنَ)(کل صفحات:36)
(3) حسنِ اخلاق( مَکَا رِمُ الْاَخْلَا ق)(کل صفحات:74)
(4) راہِ علم ( تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّم طَرِیقَ التَّعَلُّمْ )(کل صفحات:102)
(5) بیٹے کو نصیحت ( اَیُّھَاالْوَلَد)(کل صفحات:64)
زیرِ نظر کتاب ''آنسوؤں کا دریا '' امام عبدالرحمن ا بن جوزی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی پُراثر تالیف '' بَحْرُالدُّمُوْعِ ''کا ترجمہ ہے۔علامہ ابن جوزی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے اس کتاب میں ان موضوعات کو شامل کیاہے :ذکراللہ عزوجل کی فضیلت،توبہ کے فضائل وبرکات،گناہوں کے نقصانات،فتنہ دنیا، حفاظتِ نگاہ، تربیتِ نفس، اولیاء رحمہم اللہ تعالیٰ کے احوال،زنا کی ہلاکت خیزیاں ،خاموش رہنے کی فضیلت، غیبت اور چغل خوری کی مذمت،سود ، چوری ، خیانت ،اور شراب نوشی کا وبال وغیرھا۔ ہرمضمون کا آغازرقّت وسوز میں ڈوبے ہوئے نصیحت آموز کلمات سے ہوتا ہے ، پھر مؤلف اس موضوع کے مطابق آیاتِ قراٰنی واحادیثِ مبارکہ اورحکایات ذکرکرتے ہیں ،موقع کی مناسبت سے جابجا اشعار بھی رقم فرمائے ہیں ۔
''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش''کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے اس کتاب میں کثیر مواد ہے ۔ چنانچہ دعوتِ اسلامی کی مجلس