میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
دینی کتب کا مطالعہ بھی حصولِ علم کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔مگر اسے حالات کی ستم ظریفی کہے یا کچھ اور کہ آج سے چند برس پہلے تک دینی کتب کے مطالعے کا ذوق عوام میں خال خال دکھائی دیتا تھا بلکہ اسے بھی مشاغلِ علماء میں سے ہی شمار کیا جاتا تھا۔جبکہ دوسری جانب فحش وفضول قسم کے ناول وڈائجسٹ کی بھر مار تھی ۔ یوں مسلمان اس راہِ علم سے دور ہوتے چلے گئے جس پر ہمارے اکابرین خود بھی چلے اور ہمیں بھی چلنے کی تلقین فرماتے رہے۔پھر حالات نے کروٹ لی اورمختلف مذہبی تحریکیں وجود میں آئیں اورمسلمانوں میں حصولِ علم کا شوق بیدار ہوا ، الحمدللہ عزوجل اس سلسلے میں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے کلیدی کردار ادا کیا اورشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف کردہ کتب ورسائل بالخصوص فیضانِ سنّت نے مسلمانوں میں مطالعہ کتب کی ذوق افزاء تحریک چلادی اور یوں بحرانِ مطالعہ سے کافی حد تک نجات ملی۔یہی وجہ ہے کہ اب دینی کتب کی اشاعت کی طرف بھر پور توجّہ دی جارہی ہے،نئے نئے تحقیقی و اشاعتی ادارے وجود میں آرہے ہیں،مصنفین کی صف بندی ہورہی ہے ۔
دعوتِ اسلامی کا عِلمی ،تحقیقی اور اشاعتی ادارہ ''المدینۃ العلمیۃ ''بھی تادمِ تحریر تقریباً85 کتب ورسائل مکتبۃ المدینہ سے شائع کرچکا ہے ۔اپنے اکابرین رحمہم اللہ المبین کی عربی تصانیف کو اردو میں منتقل کرنا بھی المدینۃ العلمیۃ کے اہداف میں