Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
78 - 303
ساتھ پل صراط عبور کرجاؤں گا۔'' 

    پھرآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ رونے لگے یہاں تک کہ آپ پر غشی طاری ہوگئی۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے قریب بیٹھے ہوئے لوگ بھی رونے لگے۔ پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ان کی طر ف متو جہ ہوئے اور پکار کر فرمایا :'' اے بھائیو! کیاتم جہنم کے خوف سے نہیں رورہے ؟ سن لو کہ جو شخص جہنم کے خوف سے روتاہے اللہ عزوجل اسے اس دن جہنم سے آزاد فرمائے گا جس دن مخلوق کو زنجیروں اور بیڑیوں سے کھینچا جارہا ہوگا، اے بھائیو! کیاتم اللہ عزوجل کے شوق میں نہیں رورہے ؟ سن لو کہ جو اللہ عزوجل کے شو ق میں روئے گا قیامت کے دن جب اللہ عزوجل رحمت اور مغفرت کے ساتھ تجلی فرمائے گا اورجب گنہگاروں پر ا س کا غضب سخت ہوگا تو وہ اس دن اللہ عزوجل کی نظر رحمت سے محروم نہ رہے گا۔اے بھائیو! کہیں تم قیامت کی پیاس کی وجہ سے تونہیں رورہے ؟ جس دن مخلوق کا حشر ہوگا توان کے ہونٹ خشک ہوں گے تو وہ مصطفی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے حوض کوثر کے علاوہ کہیں پانی نہ پاسکیں گے تو ایک قوم اس حوض سے پانی پئے گی جبکہ دوسروں کو اس سے روک دیا جائے گا۔ سن لو کہ جو اس دن کی پیاس کے خوف سے روئے گا اللہ عزوجل اسے فردوس کے چشموں سے پانی پلائے گا۔''

     پھر حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری علیہ رحمۃاللہ القوی نے پکار کرکہا :'' ہائے! اگر قیامت کے دن میری پیاس مصطفی کریم رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے حوض سے نہ بجھائی گئی تو میرے خسارے کا کیا عالم ہوگا۔'' پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ روتے ہوئے فرمانے لگے کہ'' خدا کی قسم ! ایک دن میرا گزر ایک عبادت گزار عورت کے پاس سے ہوا، وہ کہہ رہی تھی : ''یاالٰہی عزوجل ! میں نے تیرے شو ق اور امید میں اپنے آپ کو تھکا