| آنسوؤں کا دریا |
ہوشیاری دکھائے تو تُواس سے ڈرتا ہے ۔
(۳)بوڑھاہونے کے باوجودمیں گناہوں پرگناہ کرتارہا، اے میرے نفس! اللہ عزوجل کی قسم! یہ اچھی بات نہیں ہے۔
(۴)تو(اے میرے نفس!)تُواس کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کر:'' اے بڑے احسان کے مالک !''
(۵)اور اس سے دعا کر: ''اے بڑی سے بڑی امید کوپوراکرنے والے !جب تو عفوو درگزر نہیں فرمائے گاتوکون فرمائے گا؟''
(۶)حضورنبئ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اور حضرت حسن وحسین (رضی اللہ عنہما) کے طفیل مغفرت فرمادے۔
(۷)کیامیرے جیسا ناتواں،سیدنامالک علیہ السلام(داروغۂ جہنم )کے سپردکرنے کے قابل ہے؟ تُوتوجانتا ہے کہ میرابدن کمزورہے ۔ماں بیٹے کی موت:
ایک دن حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری علیہ رحمۃاللہ القوی لوگو ں کو وعظ ونصیحت کرنے بیٹھے تو لوگ ان کے قریب آنے کے لئے ایک دو سرے کو دھکیلنے لگے تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ان کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا:''اے میرے بھائیو! آج تم میرا قرب پانے کے لئے ایک دوسرے کو دھکیل رہے ہو،کل قیامت میں تمہارا کیا حال ہوگا جب پرہیزگاروں کی مجالس قریب ہوں گی جبکہ گنہگاروں کی مجالس کو دور کردیا جائے گا، جب کم بوجھ والوں (یعنی نِکوکاروں)سے کہا جائے گا کہ'' پل صراط عبور کرلو ۔''اور زیادہ بوجھ والوں(یعنی گناہگاروں )سے کہاجائے گا کہ'' جہنم میں گرجاؤ ۔''آہ! میں نہیں جانتا کہ میں زیادہ بو جھ والوں کے ساتھ جہنم میں گرپڑوں گا یا تھوڑے بو جھ والوں کے