Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
74 - 303
فکرِ آخرت سے غافل ہوجانے والوں کوتنبیہ
میرے اسلامی بھائیو! 

    خوابِ غفلت سے بیدار ہوجاؤ کیونکہ غفلت کی نیند بہت مہنگی پڑے گی اور آخرت کی تیاری کے لئے کمر باندھ لو کیونکہ دنیا تو ایک مسافر خانہ ہے او رمسافر خانہ میں پہر کو(محض) آرام کیا جاتاہے۔

    منقول ہے کہ اللہ عزوجل نے اپنے کسی نبی علیہ السلام کی طر ف وحی فرمائی کہ ''اے میرے نبی علیہ السلام ! میرے احکام کی نافرمانی اور مخالفت کرنے والوں اور میرے احکام کی پیروی کرنے اور میرا ذکر کرنے والوں ، میرے دروازے کو لازم پکڑنے والوں، میرے کام میں ساری زندگی گزار دینے والوں اوراپنے رخسارکو میرے دروازے پر رگڑ نے والوں میں فرق کرو ۔''

ہائے گنہگاروں کی رسوائی او رہائے باطل پر ستو ں کی ندامت ۔۔۔۔۔۔

چنداشعار
اُخْلُ   بِنَفْسِکَ   اِنْ   اَرَدْتَّ  تَقَرُّبًا		وَدَعِ     الْاَنَامَ       بِمَعْزِلٍ     یَاعَانِیْ

وَاعْمَلْ عَلٰی قَطْعِ الْعَلَائِقِ جُمْلَۃً	           فِیْ الْعَیْشِ فِیْ خَرْقِ الْحِجَابِ الْفَانِیْ
ترجمہ:(۱)اے فکرمند!اگر تُو قرب چاہتا ہے تو تنہائی اختیار کرلے اورلوگوں کوایک طرف چھوڑدے ۔

    (۲)اورپردہ فانی کوچاک کرنے کے لئے ساری زندگی تمام تعلقات سے علیحدہ ہو جا۔
Flag Counter