Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
73 - 303
     اے وہ شخص جس کی غفلت ظاہراور مدہوشی طویل ہوگئی !خودپر مولا عزوجل کے احسان وکرم کو یاد کر ،۔۔۔۔۔۔ خداعزوجل کی قسم ! تم پر لازم ہے کہ تم تو بہ کے ذریعے اپنی پیٹھ سے گناہوں کو جھاڑ دو اور دل سے علاَّم الغیوب عزوجل کی طرف متوجہ ہوجاؤ اور اپنے چہروں کو آنسوؤں سے دھوڈالو او رعا جز ی وانکساری کی چادریں اوڑھ لو ۔

چنداشعار
رَکِبْتُ   مَآثِمِیْ  فَلَقِیْتُ   ذُلًّا			وَسَالَتْ   عَبْرَ تِیْ   طَلًّا وَوَبْلًا

وَصِرْتُ اُعَاتِبُ الْقَلْبَ الْمُبَلَّا			اِلٰی مَنْ یَّشْتَکِیْ الْمَمْلُوْکُ اِلَّا

اِلٰی   مَوْلَاہُ   یَامَوْلَی   الْمَوَالِیْ			فَلُطْفُکَ  بِیْ اِلٰہَ  الْعَرْشِ اَوْلٰی
ترجمہ:(۱)میں گناہوں پرگناہ کرتارہاحتی کہ رسوائی کو جاپہنچااور میرے آنسو ہلکی اور تیز بارش کی مانند بہہ پڑے۔

    (۲)میں پراگندہ دل کو ملامت کرنے لگ گیا ، یہ بندہ کس کی بارگاہ میں فر یاد کرے۔

    (۳)ہاں!اپنے مولیٰ عزوجل کی بارگاہ میں ، اے آقاؤں کے آقا !اے عرش کے معبود! مجھے تیرے لطف وکرم کی بے حد ضرورت ہے ۔
Flag Counter