| آنسوؤں کا دریا |
پیارے اسلامی بھائیو!
ان نُفُو س کو لگا م دو اوردلو ں کوگناہوں سے روک لو اور سمجھداری سے عبرت کے صحیفو ں کو پڑھو ،۔۔۔۔۔۔ اے خواہشات میں مبتلا رہنے والو! تمہارے پیچھے موت لگی ہوئی ہے ،۔۔۔۔۔۔ اے گناہوں میں منہمک رہنے والو! اے سونے والو! بیدار ہوجاؤ، ۔۔۔۔۔۔تم نے کتنے سال بر باد کردئیے،۔۔۔۔۔۔ ساری دنیا خوابِ غفلت میں ہے کیونکہ اس کے جھوٹے خواب بہت سہانے ہیں اور بو ڑھے کی عقل بچو ں کی سی ہے لیکن جس نے اپنے نفس پر قابو پالیا حقیقت میں وہی عقلمندہے،۔۔۔۔۔۔ غفلت انتہاء کو پہنچ چکی ہے اورسزائیں قریب آگئیں ۔۔۔۔۔۔پس ہم اللہ عزوجل کے لئے ہیں اورہمیں اسی کی طرف لوٹ کرجاناہے،اللہ عزوجل سلامتی عطا فرمائے۔دنیا سے محبت کا انجام :
حضرت سیدناعیسیٰ رُوح اللہ علیہ السلام ایک بستی پرسے گزرے تو اس کے تمام باشندوں کو گلیوں میں منہ کے بل گرے ہوئے مردہ حالت میں پایا۔ آپ علیہ السلام کو بہت تعجب ہوا اور فرمایا:''ا ے حواریو! یہ لوگ اللہ عزوجل کے عذاب اور غضب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔'' تو حواریوں نے عرض کی :''اے روح اللہ! علیہ السلام ہم ان کا واقعہ جاننا چاہتے ہیں۔'' حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ علیہ السلام نے ان کے بارے میں جاننے کے لئے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعاکی تو اللہ عزوجل نے ان کی طرف وحی فرمائی:'' جب رات کا وقت ہو تو بستی والوں کو آواز دینایہ تمہیں جواب دیں گے۔'' پھر جب رات ہوئی تو