| آنسوؤں کا دریا |
سے آنکھیں جھکائے ہوئے ہے ۔
(۳)اے میرے رب عزوجل! میراگناہ بہت زیادہ تواناہوگیاہے ، اوراے رب عزوجل ! تومیری فریاد کوخوب جانتاہے ۔
(۴)تو اپنے بندوں پر مہربان ہے ،(ان کی)حفاظت فرمانے والا، حلیم،کریم اور بہت زیادہ عفوودرگزرکرنے والا مہربان ہے۔
میرے اسلامی بھائی!
تونے کتنے دن امیدمیں گزاردئیے اور تو نے شریعت کے کتنے احکام ضائع کردئیے اور بہت سے سننے والے کان ایسے ہیں جن پر خوف دلانے سے کوئی اثر نہیں ہوتا ۔آخری خواہش :
جب حضرتِ سیِّدُنا جابر بن زیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کا وقت ہو اتو ان سے پوچھا گیا :'' کیا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کسی چیز کی خواہش ہے؟'' ارشادفرمایا:'' حضرتِ سیِّدُناامام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھناچاہتاہوں ۔''
(حلیۃ الاولیاء، جابر بن عبد زید،رقم۳۳۴۴،ج۳،ص ۱۰۵،بدون فبلغ ذالک...الخ)
جب یہ بات حضرتِ سیِّدُنا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچی تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے پاس تشریف لائے اور پوچھا :'' کیسا محسوس کررہے ہیں ۔''جواب دیا: ''میں سمجھتاہوں کہ اللہ عزوجل کا حکم پوراہونے والاہے ، اے ابوسعید ! مجھے رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوئی کو ئی حدیث مبارکہ سنائیے تو حضرتِ سیِّدُنا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :اے جابر ! سیِّدُالمُبلِّغِین،رَحْمۃٌ لِّلْعٰلَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمان ذیشان ہے :'' مومن اللہ عزوجل کی طرف سے کسی بھلائی پر ہوتاہے، اگر وہ