حضرتِ سیِّدُنا بایز ید بسطامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے انتقال کے وقت رونے لگے پھر ہنس دئیے پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یہ دنیا چھوڑ کر رخصت ہوگئے تو ان کے انتقال کے بعد کسی نے انہیں خواب میں دیکھا تو پوچھا :'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ انتقال سے قبل کیوں روئے اور پھر کیوں ہنسے ؟'' تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:'' جب میں نزع کے عالم میں تھا توشیطان ملعون میرے پاس آیا اور مجھ سے کہنے لگا :'' اے بایزید! تم میرے جال سے آزاد ہوگئے ۔'' تومیں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں گریہ وزاری کرنے لگاپس آسمان سے ایک فرشتہ میرے پاس اُتر ا اور مجھ سے کہنے لگا:'' اے بایزید ! رب العالمین عزوجل تجھ سے فرماتاہے:'' ڈرو مت اور غم نہ کرو اور جنت کی خوشخبری سن لو ۔''تو میں ہنسنے لگا اور دنیاسے رخصت ہوگیا۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
چنداشعار