Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
59 - 303
    (۳)تُوہمیشہ میرے گناہوں کو معاف کرتارہا،تُونے ہمیشہ جودوکرم کے ساتھ مجھے معافی عطافرمائی ۔

    (۴)اگرتیرا یہ کرم نہ ہوتا توابلیس سے کوئی عبادت گزارنہ بچ پاتا، کیونکہ اس لعین نے توتیرے صفی حضرت آدم (علیہ السلام) کو بھی بہکانے کی کوشش کی تھی ۔

    میرے اسلامی بھائیو! جلداز جلدگناہوں سے تو بہ کرلو اوران کے نقش قدم پر چلو جنہوں نے توبہ کی اور بخشش پاگئے اور جنہوں نے اپنے آپ کو رضائے الٰہی عزوجل کے حصول میں تھکادیا ، کاش کہ تم انہیں راتو ں کی تاریکیوں میں دیکھو کہ وہ عبادت میں مشغول ہوں گے اور اپنے رب عزوجل کی کتاب کی تلاوت کرتے ہوں گے اور جنہوں نے اپنی پیشانیاں اپنے رب عزوجل کے حضورجھکادیں اور اپنی حاجات اس رب عزوجل کی بار گاہ میں پیش کردیں جو دیکھتا ہے مگر خود نظر نہیں آتا ۔

چنداشعار
أَلَاقِفْ بِبَابِیْ عِنْدَ قَرْعِ النَّوَائِبِ		وَثِقْ بِیْ تَجِدُنِیْ خَیْرَ خِلٍّ وَّصَاحِبِ

وَلَاتَلْتَفِتْ غَيریْ فَتُصْبِحَ نَادِمًا		وَمَنْ یَّلْتَفِتْ غَیْرِیْ یَعِشْ عَیْشَ َخائِبِ
ترجمہ:(۱) سُن !مصیبتو ں اور پریشانیوں میں میری بارگاہ میں رجوع کر، اور مجھ پر بھروسا کر ، تُومجھے بہترین دوست اور بہترین ساتھی پائے گا۔

    (۲)میرے علاوہ کسی اور سے لونہ لگاورنہ تُونادم وشرمندہ ہو گااور جوبھی میرے علاوہ کسی اور سے لولگاتاہے وہ نقصان وخسارے کی زندگی بسرکرتا ہے ۔
سارے گھر والے مسلمان ہو گئے :
    حضرتِ سیِّدُنا ابو محفو ظ معروف کرخی علیہ رحمۃ اللہ الولی کو اللہ عزوجل نے ان کے
Flag Counter