اَلْقَلْبُ مُحْتَرَقٌ وَالدَّمْعُ مُسْتَبَقٌ وَالْکَرْبُ مُجْتَمَعٌ وَالصَّبْرُ مُفْتَرَقُ
کَیْفَ الْقَرَارُ عَلٰی مَنْ لَاقَرَارَ لَہُ مِمَّا جَنَاہُ الْھَوٰی وَالشَّوْقُ وَالْقَلَقُ
یَارَبِّ اِنْ کَانَ شَیْیئٌ فِیْہِ لِیْ فَرَجٌ فَامْنُنْ عَلَیَّ بِہِ مَادَامَ بِیْ رَمَقُ
ترجمہ:(۱)دل جل رہاہے ، آنسو بہنے میں مقابلہ کررہے ہیں، غم تواناہو چکاہے اورصبر مجھ سے جدا ہوگیاہے ۔
(۲)وہ شخص جسے نفسانی خواہش ،شوق اوراضطراب نے گناہ میں ڈال کربے قرارکردیا اب اُس کوکس طرح قرارآئے ۔
(۳)یارب عزوجل! اگرکسی شے میں میرے لئے کچھ راحت ہے تو جب تک میری زندگی تھوڑی سی بھی باقی ہے مجھ پر اس کے ذریعے احسان فرماتارہ۔
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
فقر وتنگ دستی سے ڈرنے والے کو تنبیہ:
حضرتِ سیِّدُنا علی بن موفق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ'' ایک دن میں اذان دینے کے لئے نکلاتومیں نے ایک کاغذ دیکھااور اسے اٹھا کر اپنی آستین میں رکھ