Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
56 - 303
موت کی واضح خبردے دی ہے ۔

    (۳)جب بھی میں یہ سمجھتا ہوں کہ میرے دل کا زخم ٹھیک ہوگیا ہے ،مگرگناہوں کے سبب میرادل پھر زخمی ہوجاتا ہے۔

    (۴)نجات اور نعمتیں اسی بندے کے لئے ہیں جو بروزِمحشراس حالت میں آئے کہ (عذاب سے)مامون اور راحت میں ہو۔

    میرے اسلامی بھائیو!دنیاسے اسی طر ح بے رغبتی اختیار کر لو جس طر ح صالحین نے اس سے بے رغبتی اختیار کی اور سفر آخرت کے لئے تو شہ تیار کیا ،تمہارے لئے بھی ایسا کرنا نہایت ضروری ہے اور تم  گزرنے والے ماہ وسال سے عبرت حاصل کرو۔ 

چنداشعار
یَامَنْ غَدَافِیْ الْغَیِّ وَالتِّیْہِ 		وَغَرَّہُ طُوْلُ تَمَادِیْہِ

اَمْلٰی لَکَ اللہُ فَبَارَزْتَہُ 			وَلَمْ تَخَفْ غِبَّ مَعَاصِیْہِ
ترجمہ:(۱)اے وہ شخص جوگمراہی اورغرور میں صبح کرتاہے اورجسے اس کی مہلت کی طوالت نے دھوکے میں ڈال رکھاہے ۔

    (۲)اللہ عزوجل نے تجھے مہلت دی توتُونے اس کومقابلے کی دعوت دے دی اورتُو اس کی نافرمانیوں کے انجامِ سے نہیں ڈرتا۔
شکایت کیسے کروں؟
    حضرتِ سیِّدُنا جنید بغداد ی علیہ رحمۃ اللہ الھادی فرماتے ہیں کہ'' جب حضرتِ سیِّدُنا سری سقطی علیہ رحمۃ اللہ القوی بیمار ہو ئے اور میں ان کی عیادت کے لئے حاضرہو ا تو میں نے عرض کی آپ کیسا محسو س کررہے ہیں ؟'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا :
Flag Counter