Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
55 - 303
گناہوں سے تو بہ
    اے گناہوں پر قائم رہنے اوراحکامِ خداوندی کو چھوڑ دینے والے! فتنے اور گمراہی کی پیروی کرنے والے! تو اپنے جر م پر کب تک اصرار کرتا رہے گا ؟ اور تو رب عزوجل کے قرب کا ذریعہ بننے والے اعمال سے کب تک بھاگتا رہے گا ؟تو دنیا سے ایسی چیز طلب کرتاہے جو تجھے ملنے والی نہیں، کیاتجھے اللہ عزوجل کے تقسیم کردہ رزق پر بھروسا نہیں ہے کہ تُواس کے حکم پر عمل نہیں کرتا ۔

     میرے اسلامی بھائی! خدا کی قسم ! اگر تیرایہی حال رہا تو نصیحت تجھ پر اثر نہ کرے گی اور حوادِثات تجھے روک نہ سکیں گے اور نہ ہی زمانہ تجھے آواز دے گا اور نہ ہی موت کا قاصدتجھے خبر دار کریگا، اے مسکین ! گویاتو یہ سمجھتا ہے کہ تو ہمیشہ زندہ رہے گا اور کبھی نہ بھلایاجائے گا ۔خداکی قسم ! گناہوں سے ڈرنے والے کامیاب ہوگئے اور پرہیز گا ر جہنم کے عذاب سے محفو ظ ہوگئے جبکہ تو جرم اور گناہ کمانے میں لگاہو اہے ۔

چنداشعار
عِیْلَ صَبْرِیْ وَحَقَّ لِیْ اَنْ اَنُوْحَ 		لَمْ تَدَعْ لِیَ الذُّنُوْبُ قَلْبًا صَحِیْحًا

اَخْلَقَتْ مِھْجَتِیْ اَکُفُّ الْمَعَاصِیْ 	وَنَعَانِیْ الْمَشِیْبُ نَعْیًا صَرِیْحًا

کُلَّمَا قُلْتُ قَدْ بَرِیئَ جُرْحُ قَلْبِیْ 		عَادَقَلْبِیْ مِنَ الذُّنُوْبِ جَرِیْحًا

اِنَّمَا الْفَوْزُوَالنَّعِیْمُ لِعَبْدٍ 			جَاءَ الْحَشْرَ آمِنًا مُّسْتَرِیْحًا
ترجمہ:(۱)میرا صبرکمزورپڑگیا اور اب مجھے افسوس کرنا لازم ہوگیا ،  گناہوں نے میرے دل کو درست حالت پرنہیں رہنے دیا۔

    (۲)میر ی روحانیت ختم ہوگئی کیونکہ میں گناہوں میں پڑگیا،حالانکہ بڑھاپے نے مجھے
Flag Counter