Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
54 - 303
ذوالنون ! خو دکو مت تھکاؤ ۔'' میں نے پوچھا:'' وہ کہاں چلے گئے ؟'' جواب ملا:''شہدا ء مشرکین کی تلواروں سے مرتے ہیں جب کہ یہ محبین ربُّ العالمین عزوجل کے شوق میں مرتے ہیں تو انہیں نور کی سواریوں پر بٹھا کر عزت والے بادشاہ کی بارگاہ میں لے جایا جاتا ہے۔'' حضرتِ سیِّدُنا ذوالنون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ'' پھر مجھے میرا چمڑے کا گمشدہ تھیلا بھی مل گیااور جس طرح کاکفن میں نے اس بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو پہنایا تھا وہ بھی اسی طر ح لپٹا ہوا مل گیا جیسے پہلے تھا ۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ علیہ وسلم)