ترجمۂ کنز الایمان:جو ایک نیکی لائے تو اس کے لئے اس جیسی دس ہیں اور جو برائی لائے تو اسے بدلا نہ ملے گا مگر اس کے برابر۔(پ.8الانعام: 160)
کیونکہ گناہ اگر چہ ایک ہی ہو اپنے ساتھ دس بری خصلتیں لے کر آتاہے۔
(۱) جب بندہ گناہ کرتاہے تو اللہ عزوجل کو غضب دلاتاہے اور وہ اسے پورا کرنے پر قدرت رکھتاہے۔
(۲)وہ(یعنی گناہ کرنے والا) ابلیس ملعون کوخوش کرتاہے۔
(۳)جنت سے دور ہوجاتاہے ۔
(۴)جہنم کے قریب آجاتاہے ۔
(۵)وہ اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنی جان کو تکلیف دیتا ہے ۔
(۶) وہ اپنے باطن کو ناپاک کربیٹھتا ہے حالانکہ وہ پاک ہوتا ہے۔
(۷)اعمال لکھنے والے فرشتوں یعنی کراماً کاتبین کو ایذا ء دیتا ہے ۔
(۸) وہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو رو ضہ مبارکہ میں رنجیدہ کردیتاہے۔
(۹)زمین وآسمان اور تمام مخلوق کواپنی نافرمانی پر گواہ بنا لیتاہے ۔
(۱۰) وہ تمام انسانوں سے خیانت او رربُّ العالمین عزوجل کی نافرمانی کرتاہے۔