دیکھا جوچاند پرغالب آچکا تھا حالانکہ وہ تیز روشنی والی ایک چاند نی رات تھی۔ پھر میں اس نوجوان کے قریب ہوا اور اسے سلام کیا ۔اس نے میرے سلام کا جواب دیا تو میں نے اس سے پوچھا:'' اللہ عزوجل تمہیں برکت دے اور تم پر رحم فرمائے تم کون ہو؟''اس نے جواب دیا:''میں راشدبن سلیمان (علیہ رحمۃ اللہ المنان )ہوں ۔''تو میں نے انہیں پہچان لیاکیونکہ میں ان کے بارے میں سن چکاتھا۔پھر میں نے ان سے کہا:'' اللہ عزوجل آپ پر رحم فرمائے کیا آپ مجھے اپنی صحبت میں رہنے کی اجازت دیں گے تا کہ میں آپ سے اُنس حاصل کرسکوں۔'' تو انہوں نے کہا:''ہائے افسوس ! ہائے افسوس! جواپنے رب عزوجل کی مناجات کی لذت پاچکا ہے کیا وہ مخلوق سے اُنس حاصل کریگا ؟ پھر وہ مجھے تنہا چھوڑ کر چلے گئے ۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)