ترجمہ:(۱)اے میرے اعتماد! اے میری امید!تُو ہی میری خواہش ہے اورتُوہی میرا مددگار ہے۔
(۲)میری زندگی کاخاتمہ نیک اعمال پر فرما ، اورمجھے تو بہ کی توفیق دے ۔
(۳)قبل اس کے کہ مجھے موت آلے ،یارب عزوجل !تُوہی میرا مددگار ہے ۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ غفلت کیسی؟ حالانکہ تمہیں کئی مرتبہ سمجھایا جاچکا ہے، ۔۔۔۔۔۔ یہ حیرت کیسی ؟ تمہیں تومہلت دی جاچکی ہے،۔۔۔۔۔۔ یہ بے ہوشی کیوں ہے ؟ حالانکہ تم چیختے چلاتے ہو ،۔۔۔۔۔۔ یہ سکون کیوں ہے ؟ تم سے تو حساب لیا جائیگا، ۔۔۔۔۔۔یہ دل لگی کیوں ؟تم نے تو کُوچ کرجانا ہے،۔۔۔۔۔۔ کیا سو نے والوں کے لئے ابھی وقت نہیں آیا کہ وہ بیدار ہوجائیں،۔۔۔۔۔۔ کیا بندگان ِغفلت پر ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ نصیحت پکڑیں،۔۔۔۔۔۔یاد رکھو کہ اس دنیا میں ہرشخص مسافر ہے لہذا اپنے لئے ایسے عمل کرو جو تمہیں قیامت کے دن جہنم کے عذاب سے نجات دلاسکیں۔
چنداشعار