Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
33 - 303
کرنے والے کے لئے ہے اور وہ کوشش کر کے ہماراقرب پاچکاہے۔

    اے باقی رہنے والی نعمتوں کو فانی آسائشو ں کے بدلے بیچ ڈالنے والے! کیا تجھے اس کا نقصان نہیں معلوم؟۔۔۔۔۔۔ وصال کے دن کتنے اچھے ہیں اور جدائی کے ایّام کتنے سخت،۔۔۔۔۔۔قوم کی زندگی اس وقت تک اچھی نہیں ہوتی جب تک وہ (راہ ِخدا عزوجل میں سفر کے لئے) اپنا وطن نہ چھوڑدے اور راتیں تلاوت قرآن میں بسرنہ کرے،۔۔۔۔۔۔ اسی لئے نیک لوگ اپنی راتیں اپنے رب عزوجل کے حضور سجدہ او رقیام کرتے ہوئے گزارتے ہیں ۔
جنت کی حوروں کا کلام:
     حضرتِ سیِّدُنا عبدالعزیز بن سلمان علیہ رحمۃ اللہ المنان فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مطہر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (جو ساٹھ سال تک اللہ عزوجل کی بارگاہ میں گریہ کناں رہے ) نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ مشک کی خو شبودار نہر کے کنارے پر ہوں جس کے کنارے پرموتیوں کے درخت ہیں اور اسکی مٹی عنبرکی ہے اور اس میں سونے کے ٹیلے ہیں ۔ یکایک میری نظر کچھ لڑکیوں پر پڑی جوبیک زبان ہوکر یہ کہہ رہی تھیں:

    ''پاک ہے وہ ذات، پاک ہے وہ ذات جس کی ہر زبان میں تسبیح کی جاتی ہے، وہ ذات پاک ہے، پاک ہے ،موجود ہے ،پاک ہے ،وہ ذات جو دائمی ہے۔وہ پاک ہے ،ہم اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے ایک مخلوق ہیں ہم ہمیشہ رہیں گی کبھی نہ مریں گی ہم (جنتی شوہروں سے) راضی رہنے والیاں ہیں (ان پر کبھی)ناراض نہ ہوں گی، ہم تروتازہ رہنے والیاں ہیں کبھی زوال نہ پائیں گی۔''
Flag Counter