Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
32 - 303
توبہ کے فضائل اوراس کی برکتیں
    اے دنیا کی محبت میں گرفتار ہونے والے !اے خواہشاتِ نفسانی کے غلام ، اے خطاؤں میں منہمک رہنے والے ،یاد کرتُو نے آگے کیا بھیجاہے او راپنے آقاومولا عزوجل سے اس بات پر ڈر کہ وہ تیری باطنی لغز شوں اور زیادتیوں سے باخبر ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تجھے باب ِ رحمت میں داخلے سے روک دے اور تجھے اپنی بارگاہ سے دُھتکار دے اوراپنے محبوب بندوں کی رفاقت سے محروم کردے پھرتُو رُسوائی کے جنگل میں جاگرے اور خسارے کی رسی میں بندھ جائے،پھر جب تُو اپنی گمراہی اور سرکشی سے چھٹکار ا چاہے تو تجھے غیب سے یوں ندا دی جائے:
اِلَیْکَ عَنَّا فَمَا تَحْظٰی بِنَجْوَانَا 			یَا غَادِرًاقَدْ لَھَا عَنَّا وَقَدْ خَانَا

اَعْرَضْتَّ عَنَّا وَلَمْ تَعْمَلْ بِطَا عَتِنَا		وَجِئْتَ تَبْغِیْ الرِّضَا وَالْوَصْلُ قَدْ بَانَا

بِاَیِّ وَجْہٍ نَرَاکَ الْیَوْمَ تَقْصِدُنَا			وَطَالَ مَاکُنْتَ فِی الْاَیَّامِ تَنْسَانَا

یَانَاقِضَ الْعَھْدِ مَافِیْ وَصْلِنَا طَمَعٌ		اِلَّا لِمُجْتَھِدٍ بِا لْجِدِّ قَدْ دَانَا
ترجمہ:(۱) ہم سے دُورہوجا، ہماری دوستی سے تُونے کوئی فائد ہ نہیں اٹھایا ،اے دھوکہ دینے والے !تُو نے ہم سے مذاق کیا اورخیانت کی ۔    

    (۲) تُونے ہم سے منہ موڑ لیااور ہماری اطاعت بھی نہیں کی اس کے باوجود بھی تُو ہماری رضا کامتلاشی ہے، اب وصال کاوقت نہیں رہا۔

    (۳)ہم کس لئے تیری رعایت کریں کہ آج تُوہماری طرف بڑھتاہے حالانکہ طویل زمانے تک تونے ہم کو بھلائے رکھا۔

    (۴) اے عہد تو ڑنے والے !ہماری ملاقات کی خواہش نہ رکھ یہ تو عبادت کی کوشش
Flag Counter