ترجمہ کنز الایمان: تو ان نمازیوں کی خرابی ہے جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں۔(پ 30،الماعون: 4۔5)
نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے :'' میری امت کے دس افراد ایسے ہیں جن سے اللہ عزوجل ناراض ہوتا ہے اور ان پر لعنت فرماتاہے اور ان کے لئے اللہ عزوجل نے درد ناک عذاب تیار کررکھا ہے اور اللہ عزوجل قیامت کے دن ان کے بارے میں جہنم کا حکم فرمائے گا۔''
عرض کیا گیا:'' یا رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم !وہ کون ہیں؟'' فرمایا: '' ان میں سے پہلا شخص بوڑھا زانی ہے ،دو سراظالم بادشاہ، تیسر اشراب کا عادی، چوتھا زکوٰۃ نہ دینے والا، پانچواں جھوٹی گواہی دینے والا، چھٹا لوگوں کی چغل خوری کرنے والا ، ساتواں اپنے والدین کو غصے سے دیکھنے والا، آٹھواں اپنی بیوی کو طلاق دے کر حرام طریقے سے اپنے پاس رکھنے والا،نواں ظلم کا حکم دینے والا اور دسواں تندرستی کے باوجود نماز نہ پڑھنے والا۔''