Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
294 - 303
نماز نہ پڑھنا
    صحت وتندرستی کے باوجود نماز نہ پڑھنے والے کے لئے اللہ عزوجل نے جو عذاب تیار کر رکھے ہیں ان کے بارے میں ایک روایت میں ہے ، حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌ عنِ العُیُوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: ''کافر اور مؤمن کے درمیان فرق نماز چھوڑنا ہے، تندرستی کے باوجود نماز ترک کرنے والے کو اللہ عزوجل پندرہ قسم کے عذابات میں مبتلا فرمائے گا ۔''

    ان میں سے چھ عذاب دنیا میں،تین موت کے وقت، تین قبرمیں اور تین اللہ عزوجل سے ملاقات کے وقت ملیں گے۔ 

    دنیا میں ملنے والے عذاب یہ ہیں:(۱)اللہ عزوجل اس کی عمر سے بر کت اٹھالے گا (۲)اللہ عزوجل اس کے رزق سے بر کت اٹھالے گا (۳)اس کے چہرے سے بھلائی کا نور مٹ جائے گا (۴)اس کا کوئی نیک عمل قبول نہ ہوگا(۵) اس کی کوئی دعا قبول نہ ہوگی(۶) اس کا اسلام میں کوئی حصہ نہ ہوگا ۔''

    عرض کی گئی:''یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم موت کے وقت ملنے والے عذاب کون سے ہیں ؟ ''فرمایا :''ذلیل ورسوا ہو کر مر ے گا، یہ معلوم نہ ہوگا کہ کس دین پرمرا ہے ، بھوکا پیاسا مرے گا اگر اسے تمام دریا ؤں کا پانی بھی پلادیا جائے تب بھی سیراب نہ ہوگا۔'' 

    عرض کی گئی :'' یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم! قبر میں ملنے والے عذاب کون سے ہیں؟ ''فرمایا :''اس کی قبر تنگ وتاریک ہوگی،منکر نکیر کے سوالات کے
Flag Counter