میں دیکھا، جب اسے کلمہ طیبہ کی تلقین کی جاتی تو وہ کہتا :''خود بھی پیؤاو رمجھے بھی پلاؤ ۔ ''
حضرت سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :'' جب شرابی مرجائے تو اسے دفن کردو اور مجھے کسی جگہ نظر بند کر کے اس کی قبر کھودواگر اسے قبلہ سے پھرا ہوا نہ پاؤ تو مجھے قتل کردینا ۔''
میرے اسلامی بھائیو!
یہ تو شرابی کی دنیوی سزا ہے اور اُخروی سزا تو شمار سے باہر ہے اسے کھولتا ہو ا پانی پلایا جائے گا،زقوم کھلایا جائے گا، جہنم میں جہنمیوں کاپیپ پلایاجائے گا اور وہ ایسے ہی بہت سے عذابات میں مبتلا ہوگا۔ اللہ عزوجل ہمیں اپنی پنا ہ میں رکھے،آمین۔