Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
291 - 303
پیشاب کرتے ہوئے دیکھا وہ اپنے منہ پر پیشاب مل رہاتھا اور کہہ رہاتھا :'' یاالٰہی عزوجل ! مجھے کثرت سے تو بہ کرنے والوں اور پاکیز ہ رہنے والوں میں شامل فرما۔''

    مزید فرماتے ہیں :'' میں نے نشے میں مدہوش ایک شخص کو دیکھا جس نے قے کی تھی اور کتا اس کامنہ چاٹ رہاتھا تو وہ نشہ کرنے والا اس سے کہہ رہاتھا :'' اے میرے آقا ! اللہ عزوجل مجھے اولیاء جتنی بزرگی عطا فرمائے ۔''

(۲)یہ مال کو ضائع اور بر باد کرتی ہے اور تنگدستی کا سبب بنتی ہے جیسا کہ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دعا مانگی :'' یاالٰہی عزوجل !ہمیں شراب کے بارے میں واضح حکم ارشاد فرمادے کیونکہ یہ مال کو برباد اور عقل کو ختم کردیتی ہے۔

(۳) یہ عداوت اور دشمنی کاسبب ہے ، اللہ عزوجل فرماتاہے :
اِنَّمَا یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّوۡقِعَ بَیۡنَکُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَ الْمَیۡسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿91﴾
ترجمہ کنز الایمان:شیطان یہی چاہتا ہے کہ تم میں بیر اور دشمنی ڈلوا دے شراب اور جوئے میں اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روکے تو کیا تم باز آئے۔(پ 7، المائدۃ:91)

جب یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: ''یارب عزوجل !ہم باز آگئے۔''

(۴) شراب کھانے کی لذت اور درست کلام سے شرابی کو محروم کردیتی ہے۔

(۵)بعض اوقات شراب، شرابی کی بیوی کو اس پر حرام کردیتی ہے او روہ زنا میں مبتلا
Flag Counter