Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
290 - 303
عظمتِ خداوندی عزوجل سے ناواقف:
    نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کاارشادِ پاک ہے :'' اللہ عزوجل نے مجھے اس بات کااِذن دیا ہے کہ میں حاملین عرش میں سے ایک فرشتے کا تذکرہ کرو ں، اُس کے قدم سب سے نچلی زمین میں گڑے ہوئے ہیں اور اس کی گردن عرش سے متصل ہے ،وہ اپنا سر اٹھا کر عرض کرتاہے: ''یاالٰہی عزوجل !تو کتنا عظیم ہے ۔''تو اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے :''جو میرے نام کی جھوٹی قسم اٹھاتا ہے وہ میری عظمت کو نہیں جانتا ۔''
( رواہ الحاکم ،کتاب الایمان ،باب تسبیح دیک رجلاہ...الخ ،الحدیث، ۷۸۸۳،ج ۵،ص۴۲۲ بنحوہ وبتصرفہ)
شراب نوشی:
     شراب پیناکبیرہ گناہوں میں سے سب سے بڑاگناہ ہے ۔ اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌ عنِ العُیُوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے :'' جو شخص شراب کاایک گھونٹ پئے گا اس کے سات دن کی نماز یں اور روزے قبول نہیں ہوں گے۔''
(رواہ احمد فی مسندہ ،الحدیث ۶۶۵۵،ج۲،ص۵۸۹،بلفظ صلاۃ اربعین صباحاً،ولم یذکر ''لم یقبل...'.'الخ)
دس بری خصلتیں:
    یاد رکھو! شراب نوشی میں دس بری خصلتیں ہیں: 

(۱)یہ بندے کی عقل میں فتور ڈال دیتی ہے اس طرح وہ بچو ں کے لئے تماشااور مذاق بن جاتاہے ۔امام ابن ابی الدنیا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ''میں نے ایک شرابی کو
Flag Counter