منقول ہے،بیت المقد س کی ایک چٹان پر چھ کلمات لکھے ہوئے پائے گئے: (۱)ہر گنہگار وحشت میں مبتلا ہوگا (۲) ہر نیکو کا ر مانوس ہوگا (۳)ہر خوفزدہ شخص بھاگ جائے گا(۴)ہرامیدوارطلب کریگا(۵)ہرقناعت پسند غنی ہوگااور(۶) ہر لالچی فقیر ہوگا۔''
نور کے پیکر،تمام کے نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''قسم اٹھانے والا یا تو قسم توڑ کر گنہگار ہوگا یااپنی قسم پر شرمندہ ہوگا۔''
(السنن الکبریٰ للبیھقی ،کتاب الایمان ،باب من کرہ الایمان باللہ ...الخ ،الحدیث ۱۹۸۳۹،ج ۱۰،ص ۵۴،والفظ لہ )
ایک مرتبہ سرکارِ مدینہ، قرارِقلب وسینہ ،صاحب معطر پسینہ، باعثِ نزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک صحابی کے قریب سے گزرے ،وہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے غلام کومار رہے تھے جب سر کارِ اَبد قرار،شفیع ِروزِ شمار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے غلام کی چیخ وپکار سنی تو اس کے پاس تشریف لے آئے، اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے