Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
287 - 303
تھا، جب میں اس کے سر ہانے بیٹھا تو اسے بار بار یہ کہتے سنا :'' آگ کے دوپہاڑ، آگ کے دوپہاڑ۔'' جب میں نے اس کی بیوی سے اس کے بارے میں پوچھا تو وہ بولی :'' اس کے پاس دوپیمانے تھے جب یہ کسی سے گندم خریدتا تو اسے بڑے پیمانے سے ناپتا اور جب کسی کو بیچتا تو چھوٹے پیمانے سے ناپ کر بیچتا تھا ۔'' تب میں سمجھا کہ وہی دو بر تن اسے آگ کے پہاڑو ں کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔''
پانی کے چند قطروں کا وبال:
 کسی گاؤں میں ایک دودھ فروش رہا کرتاتھا، وہ دو دھ میں پانی ملایا کرتا تھا، ایک مرتبہ سیلاب آیا اور اس کے مویشی بہاکرلے گیاتو وہ روتے ہوئے کہنے لگا کہ سب قطرے مل کر سیلاب بن گئے جبکہ قضاء اسے ندادے رہی تھی:
ذٰلِکَ بِمَا قَدَّمَتْ یَدٰکَ وَ اَنَّ اللہَ لَیۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیۡدِ ﴿٪10﴾
ترجمہ کنز الایمان:یہ اس کابدلہ ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اللہ بندوں پرظلم نہیں کرتا۔( پ 17،الحج : 10)

    یادرکھو! چوری او رخیانت ہلاکت میں ڈالنے والے اور دین کے لئے شدید ضرررساں گناہ ہیں ۔
چھ جہنمی:
    المناجات میں ہے کہ اللہ عزوجل نے حضرت سیدنا موسیٰ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام سے ارشادفرمایا: ''چھ افراد جہنم اور میرے غضب میں ہیں:(۱)جس کی عمر طویل اور اخلاق برے ہوں(۲) فاسق عالم(۳) توبہ کئے بغیر مرنے والا (۴) کسی مؤمن کو جان بوجھ کر
Flag Counter